آپ تصور کرسکتے ہیں کہ رولس رائس کمپنی مجھے کار فروخت سے انکار کرے، ملیکا شیراوت

November 10, 2021

بالی ووڈ میں بولڈ فلمیں کرنے کے حوالے سے مشہور اداکارہ ملیکا شیراوت نے اس افواہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں کہا جارہا تھا کہ رولس رائس نے انھیں کار فروخت کرنے سےا نکار کردیا ہے۔

ایک ٹی وی شو میں شرکت کے موقع پر جب ان سے پروگرام کی میزبان مندرہ بیدی نے اس حوالے سے پوچھا تو ملیکا شیراوت نے کہا کہ یہ بات مضحکہ خیز ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ان کے حوالے سے بہت سی افواہیں اور بے سروپا باتیں کی جاتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے تو حقیقتاً ان افواہوں کے بارے میں کچھ پتا ہی نہیں۔

انھوں نے اس موقع پر گوسپ کالمسٹ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ لوگ خود کو صحافی کہلواتے ہیں، ملیکا شیراوت نے کہا کہ ان کے بارے میں متعدد گوسپ آئٹم ہیں۔

ملیکا شیراوت نے انکشاف کیا کہ ایک خاص صحافی تو انھیں ہدف بناتا رہتا ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے اسے اپنے حق میں لکھوانے کے لیے تحائف دینے سے انکار کردیا تھا۔