متحدہ اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد لانے پر گفتگو، ذرائع

November 10, 2021

متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر گفت و شنید شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن رہنماؤں کی گفتگو کا حصہ بن گئی۔

ذرائع کے مطابق حزب اختلاف کے رہنما بات کرنے لگے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں صادق سنجرانی کے خلاف کب عدم اعتماد لائیں؟

اپوزیشن ذرائع کے مطابق سینیٹ میں حکومت اور اس کے اتحادی اقلیت میں ہیں، حکومت اوران کےاتحادیوں کی مجموعی تعداد 42 ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو 57 ارکان کے ساتھ دلاور خان گروپ کے 6 ارکان کی بھی حمایت حاصل ہے۔