پاکستانی شائقین کی اکثریت آسٹریلیا کے حامی

November 14, 2021

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے، پاکستان کے ایونٹ سے باہر ہونے کے باوجود پاکستانی شائقین کی ورلڈ کپ سے دل چسپی کم نہیں ہوئی، پاکستانی عوام کی ہمدردیاں اور سپوٹ آسٹریلیا کے ساتھ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے دورے پاکستان سے واپسی نے اس کی قد رکم کردی ہے، اسی لئے پاکستانی شائقین آسٹریلیا کے ساتھ نظر آ رہے ہیں، ایونٹ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ناکامی کے بعد بھی پاکستان کی ٹیم سے کر کٹ کے دیوانوں کے سا تھ پاکستان کے دیگر کھیلوں کے کھلاڑی بھی اپنی ٹیم کی حمایت میں کھڑے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ٹیم نے ہار کر بھی ہمارے دل جیت لئے ہیں۔

فائنل میچ کے لئے جہاں متحدہ عراب امارات میں جوش و خروش عرج پر ہے، وہیں پاکستان میں بھی کر کٹ کے مداح پر جوش ہیں، شائقین کے ساتھ پاکستان میں کر کٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کے سابق اور موجودہ کھلاڑی بھی بہت زیادہ دل چسپی کا اظہار کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ شکست کے باوجود ہماری ٹیم نے عمدہ پر فار منس دی ہے۔

اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے کہا کہ پاکستان نے جو کار کردگی دکھائی ہے وہ قابل ستائش ہے،فائنل میں آ سٹریلیا کو سپوٹ کروں گا، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین امریکا میں اپنی فیملی کے ساتھ فائنل دیکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانیوں نے میچ دیکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

قومی خاتون بیڈ منٹن چیمپئن اولمپئین ماہور شہزاد نے کہا کہ پاکستان نے ایونٹ میں شان دار کار کردگی کا مظاہرہ کیا،بابر اعظم پاکستان کے کامیاب کپتان ہیں۔

اسنوکر کے قومی کھلاڑی محمد آصف نے کہا کہ کہا کہ پوری پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا،قوم کی طرح قومی کھلاڑیوں کو بھی خوشیاں دی۔

ٹیبل ٹینس کی سابق انٹر نیشنل کھلاڑی رفعت انجم نے کہا کہ پاکستان جیتے یا ہارے اس نے ثابت کردیا کہ یک جہتی سے کھیلا جائے تو اچھے نتائج ملتے ہیں، ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لئے، بھارت کو شکست دے کر جس مہم کا آغاز کیا وہ شان دار اور یاد گار لمحات تھے۔

اولمپئن ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے کہا کہ میری ہمدردی آ سٹریلیا کے ساتھ ہے، نیوزی لینڈ نے ہمیں دورہ چھوڑ کر مایوس کیا تھا، انٹر نیشنل خاتون ایتھلیٹ نسیم حمید نے کہا کہ فائنل میں سخت مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیموں نے مشکل حالات میں میچ جیتے ہیں، مجھے نیوزی لینڈ مضبوط حریف لگ رہی ہے، پاکستان کی ناکامی پر افسوس ضرور ہے مگر کھلاڑیوں نے جو پر فار منس دی ہے اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں،اولمپئن ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا کہ پوری پاکستانی ٹیم اچھا کھیلی،جو غلطیاں سامنے آئی ہیں انہیں دور کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ باصلاحیت ہیں، بیڈ منٹن کی خاتون کھلاڑی پلوشا بشیر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سے سیمی فائنل میں کچھ غلطیاں ہوئیں، ہم نے کچھ رنز کم بنائے، بولنگ میں خامیاں نظر آئی، مگر مجموعی طور پر ٹور نامنٹ میں کار کردگی بہت ہی شان دار رہی، انہوں نے کہا کہ فائنل میں آ سٹریلیا کو سپوٹ کریں گے۔

سابق قومی ہاکی کپتان سمیع اللہ نے کہا کہ ہماری پر فار منس بہت زیادہ معیاری رہی، قومی کھلاڑیوں نے نئے کھلاڑیوں کو بتادیا کہ اس قسم کی کار کردگی ہی سے نام اور مقام حاصل کیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ فائنل یکطرفہ نہیں ہوگا، دل چسپی سے بھر پور ہوگا۔