انٹر بینک، ڈالر 45 پیسے سستا

November 23, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں بہتری، انٹر بینک میں ڈالر 45پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30پیسے سستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 45پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 175.15روپے سے کم ہو کر 174.70 روپے اور قیمت فروخت 175.30 روپے سے کم ہو کر 174.85روپے ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 176.30 روپے سے کم ہو کر 176.00 روپے اور قیمت فروخت 176.80روپے سے کم ہو کر 176.50 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے 197.00 روپے سے کم ہو کر 196.50 روپے اور قیمت فروخت 199.50روپے سے کم ہو کر 199.00 روپے ہو گئی۔