عوامی خدمت میرا منشور ہے، ڈاکٹر فائزہ رشید

November 25, 2021

پشاور ( نمائندہ خصوصی)قومی وطن پارٹی کی وائس چیئرپرسن اور ضلع ہری پور تحصیل کونسل کی سیٹ کے لیے نامزد امیدوار ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ منتخب ہونے کے بعد علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوامی خدمت میرا منشور ہے جبکہ علاقے کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرونگی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی سماجی اور عوامی خدمت کے حوالہ سے اب تک کوئی بھی ایسا امیدوار سامنے نہیں آیا ہے ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا کہ جب میں ممبر صوبائی اسمبلی تھی تو میں نے ہری پور کو بڑے پراجیکٹس دیئے جن میں پاسپورٹ آفس ہری پور یونیورسٹی دو کالجز اور ٹی ایل پی کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفیکیشن پختہ سڑکیں اور صاف پانی کی فراہمی شامل ہے انہوں نے علاقے کے عوام کو یقین دلایا کہ منتخب ہونے کے بعد علاقے کی بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے بھر پور کوشش کرینگے۔