پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے بنگلادیش کے اسکواڈ میں فاسٹ بولر خالد احمد اور شاہد الاسلام شامل

November 26, 2021

ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے فاسٹ بولر خالد احمد اور شاہد الاسلام کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔چیف سلیکٹر بنگلادیش منہاج العابدین نے کہا ہے کہ تسکین احمد اور شریف الاسلام انجریز کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں انجرڈ پیسر پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلیے دستیاب نہیں ہیں جبکہ خالد احمد اور شاہد الاسلام فٹ اور میچ کےلیے تیار ہیں۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے چٹاگانگ میں شروع ہورہا ہے۔