لائن پر کام کے دوران سٹاف کوحادثات سے محفوظ رکھناترجیح ہے، آئیسکو چیف

November 26, 2021

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، معیاری ٹریننگ اور کورسز موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر محمد امجد خان نے آئیسکو ریجنل ٹریننگ سنٹر اسلام آباد میں بکٹ ٹریننگ مکمل کرنے والے ڈائیورز، ایل ایس، لائن مین اور اسسٹنٹ لائن مین کو سرٹیفکیٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انکی ترجیح آئیسکو سٹاف کو لائن پر کام کے دوران حادثات سے محفوظ رکھنا ہے۔ تقریب سے چیف انجینئر میاں دلاور شاہ، آئیسکو انجینئرنگ ایسویس ایشن کے صدر سردار لیاقت نے بھی خطاب کیا۔