ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عزیز الرحمٰن کو گولڈ میڈل ایوارڈسے نوازا گیا

November 26, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز، اپلائیڈ زوالوجی سوسائٹی پاکستان کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس جامعہ قائداعظم اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عزیز الرحمنٰ فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کو پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال غازی گولڈمیڈل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ تمغہ ان کی تعلیمی اور ریسرچ کی خدمات کو سراہتے ہوئے پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں وفاقی وزیر سید فخر امام بھی موجود تھے۔ اس ایوارڈ کے حصول پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اور دیگر نے ڈاکٹر عزیزالرحمن ٰ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کاوششوں کو سراہا۔