جنوبی افریقہ، کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیلنے کا انکشاف

November 26, 2021

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سائنسدانوں اور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نئے ویرینٹ پر ویکسین کا زیادہ اثرنہیں ہورہا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صورتحال پر غور کے لیے عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی اجلاس بلالیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ نے 6 افریقی ممالک کو آج سے ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ساؤتھ افریقہ، نمیبیا، بوٹسوانا، ایسواتینی اور زمبابوے سے آنے والی پروازوں پر عارضی طور پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔