شیری رحمان نے قرضہ لینے پر پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

November 26, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے ریکارڈ قرض لینے پر پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ یہ کہتے تھے قرضہ نہیں لیں اور تین سال میں 20.7 ٹریلین روپے قرض لے لیا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے مجموعی قرضوں میں 70 فیصد اضافہ کیا، قرضے اور واجبات 50.5 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہر پاکستانی 1 لاکھ 44 ہزار روپے کا مقروض تھا، آج 2 لاکھ 35 ہزار روپےکا مقروض ہے۔