بینک سے رقم لیکر نکلنے والوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 کارندے گرفتار

November 27, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے شہید ملت روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 4 ڈکیتوں اسد آفتاب،محمد شایان،عبدالصمد اور سفیان انجم کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان زیادہ تر ان لوگوں کو ٹارگٹ کرتے تھے جو بینکوں سے کیش لیکر نکلتے تھے ،کنگ کا ایک رکن بینک کے اندر سے انفارمیشن باہر اپنے ساتھیوں کو مہیا کرتا تھا۔