عوامی مسائل حل کئے جائینگے،وائس پریذیڈنٹ چکلالہ کینٹ بورڈ

November 27, 2021

راولپنڈی ( جنگ نیوز) چکلالہ کنٹونمنٹ سے بِلا مقابلہ وائس پریذیڈنٹ منتخب ہونے پر مسلم لیگ(ن) کے چوہدری چنگیز خان نے (ن) لیگ کی مرکزی اور صوبائی قیادت شاہد خاقان عباسی، ملک ابرار، حنیف عباسی، ضیاء اللہ شاہ،چوہدری حنیف، راجہ ارشد محمود، چوہدری سرفرازافضل، ملک یاسر رضا،بیرسٹر دانیال چوہدری، اُسامہ چوہدری اور نومنتخب ممبران کا شکریہ اداکیا۔چوہدری چنگیز خان نے کہا کہ وہ بِلاتفریق تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے اور اپنے بڑے بھائی سابق سنیٹر چوہدری تنویر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ماضی کی روایات جاری رکھیں گے ۔ میرے دروازے سب کیلئے کھلے رہیں گے۔ عوام کے مسائل اپنی تمام تر قوت و توانائی سے حل کریں گے ۔