صوبائی محتسب کادورہ مشن ماڈل گرلز سکول‘خستہ عمارت پر برہمی کااظہار

November 27, 2021

کوئٹہ(خ ن) صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے گورنمنٹ مشن ماڈل گرلز سکول کا اچانک دورہ کیا پرنسپل عفت رضوان نے سکول کے حوالے سے بریفنگ دی اور مسائل سے آگاہ کیاسکول کی خستہ حال عمارت پر صوبائی محتسب نے برہمی کا اظہارکیا اور محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام سے جواب طلبی کرتے ہوئے سکول کی عمارت کی تعمیر و مرمت کی ہدایات جاری کیںصوبائی محتسب نے طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حصول پر خصوصی توجہ ‘اساتذہ کرام اور والدین کی عزت واحترام کریںاساتذہ اپنے فرائض ایمانداری اورخوش اسلوبی سے ادا کرایںتدریسی عمل میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی سکول و اسٹاف کے مسائل حل کرنے کیلئے قانونی کارروائی کی جائے گی ڈائریکٹر محتسب سعید احمد شاہوانی اور رجسٹرار سید محمد علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔