19دسمبر کو جیت اے این پی کی ہوگی‘ملک فقیر علی

November 27, 2021

پشاور (جنگ نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سالار ملک فقیر علی نے کہا ہے کہ 19دسمبر کو جیت لالٹین کی ہوگی، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے لوگوں کومایوس کیا ہے، عوام ظالمانہ مہنگائی اور بے روزگاری کا بدلہ بلدیاتی انتخابات میں موجودہ حکومت سے ووٹ کے ذریعے سے لیں، پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو کھوکھلے نعروں پر ٹرخایا، تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز 63تور بابا ٹو غریب آباد گڑھی حیات خان میں گھر گھر مہم کے دوران کی اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل کونسلر سیٹ کے لیے نامزد امید ار صلاح الدین عرف گل باچا اور کامل خان بھی ہمراہ تھے۔ جنرل کونسلر سیٹ کے امیدوار گل باچا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور ضلعی حکومت کے باوجود پشاور کے دیرینہ مسائل حل نہیں ہوئے ۔ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں اور انشاء اللہ ثمر ہارون بلو ر اور دانیال بلور کی قیادت میں پشاور کو ایک بار پھر پھولوں اور شہر بنائیں گے اور عوام کے مسائل اُنکے دہلیز پر حل کریں ۔منتخب ہونے کے بعد علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا، عوامی خدمت میرا منشور ہے علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرونگا۔