منی بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے لایا جارہا ہے، تجزیہ کار

November 28, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا حکومت عوام کو کچھ ریلیف فراہم کر پائے گی اس سوال کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ منی بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے لایا جارہا ہے۔

ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،مہنگائی کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں ہیں۔

سنیئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ نیب کے ملزم شوکت ترین جن کا نام پینڈورا لیکس میں بھی آیا ہے حکومت میں آنے سے پہلے فرما رہے تھے کہ معیشت کا بھٹہ بیٹھا دیا ہے اس حکومت نے اور پھر کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط نہیں مانیں گے پھر مان بھی لیں۔