جنگ گروپ کے اشتراک سے پراپرٹی نمائش، دوسرے روز بھی شہریوں کا رش

November 28, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جنگ میڈیا گروپ کے اشتراک سے ہونیوالی تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش میں دوسرے روز بھی شہریوں کا رش رہا ، نمائش میں رئیل سٹیٹ ، تعمیرات اور دیگر شعبوں کے 60سے زائدملکی و غیر ملکی کمپنیوں نےسٹال لگائے، چین ، امریکا ، کینڈااور ترکی کی رئیل سٹیٹ کمپنیوں نے بھی نمائش میں سٹال لگائے تاہم نمائش میں سی ڈی اے اور آر ڈی اے کے معلوماتی سٹالز نہ ہونے کے باعث بعض شرکا اور شہری شکوہ کناں بھی نظر آئے، کئی شرکا نے کہاکہ اتنی بڑی نمائش میں سی ڈی اے اور آرڈی اے کے معلوماتی سٹالز بھی ہونےچاہئے تاکہ قابل بھروسہ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی جاسکے جن کا ریکارڈ سی ڈی اے اور آر ڈی اے کےپاس موجود ہوااور جنہیں این سی او جاری کیا گیاہو، نوجوان لڑکےلڑکیاں نمائش میں آنیوالے شرکا کورئیل سٹیٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے بھرپور معاونت فراہم کررہے تھے، جے سیون گروپ ، شیخ انٹرپرائزز، اعلان مارکٹنگ، میویڈا، پیراڈجیم بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ، ایس ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ، رائل بزنس سولوشن ، لینڈ پاکستان ، بلیک بلٹز، گلوبل مال ، کنورج گروپ ، ایم جی سی ڈویلپمنٹ، ارتھ لنک ، لینڈ پاکستان ، پراپرٹی انکلیو، میڈیا، لینڈ مارک ، گھر کہانی ، تنویر ایسوسی ایٹس ، ایورسٹ رئیل سٹیٹ ، برک بلڈ، دی ماسٹرز، ایچ ڈاٹ ، وال پی کے، الفیروز، ایف بی انرجی ، امراع مارکٹنگ، ایون اینڈ ٹرسل ، یونی ٹیک ، ڈیل اینڈ ڈیلز، پراپرٹی نامہ ، بسم اللہ رئیل سٹیٹ ، جی ایم کیبلز اینڈ پائپ ، ایورمارک ، ابراہیم کنسٹرکشن ، ڈیسنٹ کارپوریشن ، لینڈسٹر، آئی کون ، ایم کے ایز ، کرنٹ ایج ، پائنو بل ، مکین ، مکان سلوشن ، ہاکس میلبورن ، الوبانڈسامانہ سمارٹ سٹی ، کیپٹل سمارٹ سٹی ، ریگل مارکٹنگ، ایس کے مارکٹنگ ، ماڈرن انجینئرنگ کول مانئنگ ، کیپٹل آئیکون ،نارویل آرکیڈاور دیگر کمپنیوں نے سٹالز لگائے، نمائش میں فوڈ کورٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، نمائش میں رئیل سٹیٹ کے شعبہ میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو خصوصی ڈسکاونٹ آفر کی گئی۔