پورٹ قاسم پر ایل این جی کرایوجینک اسٹوریج بنایا جائے گا

November 28, 2021

اسلام آباد (حنیف خالد) پورٹ محمد بن قاسم پر 8ہزار ایم ایم سی ایف ڈی لیکوئیڈ نیچرل گیس کا سٹوریج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں بیک وقت دو دو ہزار ایم ایم سی ایف ڈی لانے والے کارگو شپ کی ایل این جی سٹور ہوا کرے گی۔ اسٹوریج زیرزمین کی بجائے زمین کے اوپر عالمی معیاری آئل/گیس ڈپو کی شکل میں ہوگا اس طرح پاکستان میں نومبر دسمبر جنوری فروری میں گھریلو‘ کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا۔ وفاقی انرجی ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم پر لیکوئیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کرایو جینک Crayogenic سٹوریج بنے گا۔ ملکی تاریخ میں ابھی تک چار کارگو شپ گیس ذخیرہ کرنے والا کوئی سٹوریج نہیں ہے۔