اداروں پر الزامات روز کا معمول بن گئے ہیں، ضیاء عباس

November 28, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اداروں پر الزامات روز کا معمول بن گئے ہیں، سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے حوالے سے سامنے آنے والی وڈیو اور عدلیہ پر دیگر الزامات کی تحقیقات کے لئے حکومت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے انکوائری کمیشن بنانے کی درخواست کرے ۔