سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ پنجاب حکومت کے سلوک کی مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اقتدار پر قابض لوگ اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے ظلم اور جبر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ تاریخ کا اصول واضح ہے، وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا، آج جو اختیار میں ہیں کل انہیں بھی اپنے کیے کا حساب دینا پڑ سکتا ہے۔
راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ بنیادی انسانی وقار کو پامال کرنا کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں۔