قانون سازی کرکےشفاف انتخابی نظام کی بنیاد رکھ دی ،عامر ڈوگر

November 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگرنے کہاہے کہ تحریک انصاف نے ای وی ایم پر قانون سازی کرکے ایک مضبوط اور شفاف انتخابی نظام کی بنیاد رکھ دی ہے۔ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے اس نظام کی مخالفت کررہے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر کھلی کچہری کے موقع پر آئے ہوئے افراد اور این اے 155 کی مختلف یونین کونسلوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ماضی کی ہر حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کے حق کیلئے بات کی۔ لیکن کسی حکومت نے انہیں بنیادی سیاسی حقوق ووٹ کا حق نہیں دیا۔ تحریک انصاف کی حکومت کا اہم کارنامہ ہے جو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔