محنت مزدوری کے لئے لیاقت پور سے ملتان آیا ہوا 12 سالہ لڑکا لاپتہ

November 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) محنت مزدوری کے لئے لیاقت پور سے ملتان آیا ہوا 12 سالہ لڑکا مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا ہے ، پولیس تھانہ جلیل آباد نے اس کے بھائی کی درخواست پر رپٹ درج کرلی ہے ، رپٹ کے مطابق لیاقت پور کا رہائشی 12 سالہ ہاشم ریلوے سٹیشن کے نزدیک واقع ہوٹل پر کام کرتا تھا کہ سوموار کے روز سے وہ ہوٹل سے لاپتہ ہے ، جس پرا س کا بھائی حسن اس کی تلاش کے لئے ملتان آیا ، مگر ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ، پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرلی ۔