بشریٰ انصاری کو جنید جمشید کیساتھ گزرے لمحات یاد آگئے

November 28, 2021

سینئر پاکستانی اداکارہبشریٰ انصاری کو مرحوم گلوکار اور نعت خواں جنید جمشید کے ساتھ گزرے خوبصورت لمحات یاد آگئے۔

بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنید جمشید کے ساتھ اپنی ایک مونو کروم تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یادیں‘


انہوں نے تصویر کے بارے میں بتایا کہ’ یہ تصویر90 کی دہائی کی ہےجب وہ اور ان کے پیارے دوست جنید جمشید اکٹھے شوز کرتے تھے‘۔

بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ میں جنید جمشید کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 میں ایک طیارے کے حادثے میں اس جہاں سے کوچ کرگئے تھے۔ ان کی اہلیہ بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوئی تھیں۔

اس واقعہ نے پاکستانی عوام کو افسردہ کر دیا تھا اور اس کا اندازہ بخوبی اس بات سے ہوتا ہے کہ آج بھی ان کے قریبی عزیز و اقارب اور دوست جنید جمشید کو انہماک سے یاد کر رہے ہیں۔