• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید جمشید کی سالگرہ پر بیٹوں نے پُرانی یادیں تازہ کردیں

کروڑوں دلوں میں بسنے والے عظیم مبلغ و نعت خواں جنید جمشید کے چاہنے والوں نے گزشتہ روز 57 ویں سالگرہ منائی۔

جنید جمشید کے بیٹوں بابر جنید، تیمور جنید اور سیف اللہ جنید نے بھی والد کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔


سوشل میڈیا پر والد کے حوالے سے اکثر وی لاگز اور تصاویر شیئر کرنے والے بابر نے والد کے ہمراہ بچپن کی تصویر شیئر کی اور انہیں سالگرہ مبارک کہا۔

بابر جنید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں والد کے ہمراہ بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بہت یاد کرتے ہیں۔


دوسری جانب تیمور اور سیف اللہ نے بھی والد کے ہمراہ بچپن کی ہی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔


 یاد رہے کہ نرم آواز اور ملائم لہجے والے جنید جمشید 3ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور لاہور کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے فنِ موسیقی، فیشن ڈیزائننگ، گیت نگاری اور تعلیم کے شعبے میں نام کمایا۔ ایک انٹرویو میں جنید جمشید کا کہنا تھا کہ ’میں فائٹر پائلٹ بننا چاہتا تھا، نہیں بن سکا، ڈاکٹر بننا چاہتا تھا، نہیں بن سکا۔ انجینئر بننا چاہتا تھا، نہیں بن سکا۔ گلوکار نہیں بننا چاہتا تھا لیکن بن گیا۔‘

جنید جمشید کی زندگی کنسرٹ ہال سے شروع ہو کر مختلف موڑ موڑتے ہوئے بالآخر 7 دسمبر کو حویلیاں کے قریب ایک پہاڑی پر ہمیشہ کے لیے انجام پذیر ہوگئی لیکن اُن کی آواز اور مثالی کام آج بھی عوام کی یادوں میں زندہ ہیں ۔

جنید جمشید 7 دسمبر 2016 میں ایک طیارے کے حادثے میں اس جہان سے کوچ کرگئے تھے۔ ان کی اہلیہ بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوئی تھیں۔

تازہ ترین