تامل ناڈو میں شدید بارشیں، ریڈ الرٹ جاری

November 28, 2021


بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں کے باعث ساحلی اضلاع کیلئے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے شہر چنئی میں رات بھر ہونے والی بارش سے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، نشیبی علاقوں سے لوگوں کا انخلا کرایا گیا جبکہ بارش میں آج کمی متوقع ہے۔

میڈیا کے مطابق چنئی میں ایک ماہ میں ایک ہزار ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں تقریباً 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔