القادر یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم کا ایک اور تحفہ ہے، فواد چوہدری

November 28, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم میں القادر یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم عمران خان کا ایک اور تحفہ ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ القادر یونیورسٹی جہلم سوشل سائنسز میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے یہ ایسی عالمی درسگاہ بنے جس میں تصوف، اسلام اور سائنس کے اسکالرز پیدا ہوں۔