مین ہولز کو فوری طور پر کور فراہم کئے جائیں، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی

November 29, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے کہا ہے کہ گندگی اور حادثات کا سبب بننے والے مین ہولز کو فوری طور پر کور فراہم کئے جائیںضلع وسطی میں گندگی اور حادثات کا سبب بننے والے ٹوٹ پھوٹ کے شکار مین ہولز کی مرمت اور کھلے گٹروں پر ڈھکن رکھنے کے فوری طور پر اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ کھلے مین ہولز کی وجہ سے شہریوں کو خاص طور پر بچوں کو کسی بھی ناگہانی حادثے سے بچایا جاسکے۔