کے پی سی سالانہ فیملی فن گالہ

November 29, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب میں ہفتہ کو سالانہ فیملی فن گالہ کا انعقاد کیا،جس میں ممبران کے ساتھ ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی فیملی فن گالہ میں بچوں کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے، مقابلوں کے اختتام پر بچوں میں میڈل اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی نے فیملی گالا کے نگران حامد الرحمن سمیت دیگر عہدیداروں ثاقب صغیر، رشید میمن، ثاقب قیصر اور کلچرل کمیٹی کے سیکریٹری عبدالوسیع قریشی، اطہر جاوید صوفی، کفیل الدین فیضان، ظفر خان، ایم اشرف، مرزا افتخار بیگ اختر علی اختر اور دیگر نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے شب وروز محنت کی جس پر پریس کلب کے ممبران کی جانب سے ان افراد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ نے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری رضوان بھٹی کا شکریہ ادا کیا۔