ضلع کچہری میں 4افراد کی وکیل کے چیمبر میں توڑ پھوڑ،دھمکیاں

November 29, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ چہلیک پولیس نے ضلع کچہری میں وکیل کے چیمبر میں توڑ پھوڑ کر نے اور اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دینے کے الزام میں4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،پولیس کو صفدر سرگانہ ایڈووکیٹ نے درخواست دی کہ ایک ملزم اپنی ضمانت کی غرض سے اسکے چیمبر میں آیا جس پر شہباز،مجاہد،ندیم و دیگر بھی چیمبر میں آگئے جنہوں نے آکر توڑ پھوڑ شروع کر دی اور اسلحے کے زور پر دھمکیاں دینے لگے،پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی ہے،دریں اثنا تھانہ چہلیک پولیس نے وکیل کو فون پر قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،ملک آصف ایڈووکیٹ نے پولیس کو درخواست دی کہ اسے ایک نمبر سے فون کال آئی جس نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے ۔