میپکو:محکمانہ کیسز میں3افسران و ملازمین کو سزائیں

November 29, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 3افسران واہلکاروں کوسزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں،روہیلانوالی آپریشن سب ڈویژن مظفرگڑھ کے ہیڈ کلرک محمد جاوید اقبال کی کنسٹرکشن ڈویژن مظفرگڑھ میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر جبری ریٹائرکردیا، ایس ڈی او کرمدادقریشی سب ڈویژن عبدالجبار کی سنانواں سب ڈویژ ن میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی اور میپکو خیرپورسادات سب ڈویژن مظفرگڑھ کے اسسٹنٹ محمد صدیق کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں دو سال کے لئے 2 درجہ تنزلی کی گئی ہے۔