نشتر ہسپتال میں پاکستان کا پہلا آئی بینک بنانے کیلئے اقدامات شروع

November 29, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے ملتان میں پاکستان کا پہلا آئی بینک بنانے کی جانب عملی اقدامات کا آغاز کر دیا،آئی بینک میں رجسٹرڈ ہونے والے شہری آنکھوں کا عطیہ کر کے ہزاروں نابینا افراد کی بینائی لوٹانے کا سبب بن سکیں گے، امریکن تنظیم اپنا کی جانب سے کارنیا کا عطیہ جاری،پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو نے بتایا کہ امریکن تنظیم اپنا ڈاکٹر شاہد خان ڈاکٹر صادق نسیم کی جانب سے عطیہ کئے کارنیا کے ذریعے اب تک کئی نابینا افراد کی بینائی لوٹا چکے ہیں۔