• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹو آئی پی ایل کو پی ایس ایل پر ترجیح دینے کی پالیسی سے ناخوش، ڈیوڈ وارنر کا انکشاف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

آسٹریلین کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے انکشاف کیا ہے کہ جونی بیرسٹو انگلش کرکٹ بورڈ کی آئی پی ایل کو پی ایس ایل پر ترجیح دینےکی پالیسی سے ناخوش ہیں۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچویں ٹیسٹ کے دوران کمنٹری باکس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں مائیکل وان، ایڈم گلکرسٹ اور ڈیوڈ وارنر کو آئی پی ایل کی شیڈولنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مائیکل وان نے کہا کہ میرے خیال میں انگلینڈ کے کھلاڑی یہ بات زیادہ بہتر جانتے ہوں گے کہ اُنہیں آئی پی ایل کھیلنے کے لیے پورے ٹورنامنٹ کے لیے معاہدہ کرنا پڑتا ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ میرے خیال میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی پالیسی ایک جیسی ہی ہے، دونوں اپنے کھلاڑیوں کو پہلے آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ صرف ایک ٹورنامنٹ کھیل سکتے ہیں اور میرے خیال میں جونی بیرسٹو اس بات سے خوش نہیں تھے کہ اُنہیں آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت مل رہی تھی لیکن پی ایس ایل کھیلنے کی نہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید