سارہ خان نے فلک شبیر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

November 29, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کی انسٹا اسٹوریز نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔

سارہ خان کی جانب سے گزشتہ روز اپنے شوہر، نوجوانوں کے ہر دلعزیز معروف گلوکار فلک شبیر کی اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں۔

فلک شبیر کی اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے سارہ خان کا کیپشن میں کہنا تھا کہ ’اُنہوں نے فلک شبیر کو نیند میں ڈیٹ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوںپکڑ لیا ہے۔‘

سارہ خان کی اس ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ فلک شبیر ایک خاتون کی ڈمی کے ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھے باتیں کر رہے ہیں، سارہ خان کے اچانک وہاں پہنچنے پر فلک شبیر اپنا چہرہ چھپا کر ایسے چلنے لگ جاتے ہیں جیسے کہ وہ نیند میں ہوں۔

سارہ خان اور فلک شبیر کی یہ حسِ مزاح سے بھرپور ویڈیو انٹرنیٹ صارفین کو خوب بھا رہی ہے۔

سوشل میڈیا فین پیجز کی جانب سے شیئر کیے جانے پر خوبصورت جوڑی کی اس ویڈیو پر مداحوںکی جانب سے خوب دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں اور اِن کے درمیان دوستی جیسے رشتے کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر آج کل بیرون ملک ترکی میں سیر سپاٹوں پر مصروف ہیں۔