• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان نے فلک شبیر کو شادی کیلئے کیوں منع کیا تھا؟

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے اُنہوں نے معروف گلوکار فلک شبیر کا پرپوزل ریجیکٹ کر دیا تھا کیوں کہ وہ اپنے والدین کی رضامندی سے شادی  کرنا چاہتی تھیں۔

پاکستان کی ہر دلعزیز فنکار جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ سال کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ خان کی جانب سے اپنی شادی سے قبل کے معاملات سے متعلق بات کی گئی ہے۔

سارہ خان کا بتانا ہے کہ ’اُن کی اور فلک شبیر کی شادی بالکل ایسی تھی جیسے عام پاکستانی گھرانوں میں ہوتی ہے، شادی سے پہلے وہ فلک شبیر سے نہ کبھی ملی تھیں اور نہ ہی دونوں میں زیادہ بات ہوئی تھی، یہ ایک بہت سادہ سی شادی تھی۔‘


انہوں نے بتایا کہ ’فلک شبیر نے اُنہیں ایک شو کے دوران پرپوز کیا تھا جس پر انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ اُنہیں شادی کرنی ہی نہیں ہے۔‘

سارہ خان کا اپنے انٹرویو میں بتانا ہے کہ انہوں نے بعد ازاں فلک شبیر کے پرپوزل سے متعلق اپنے والد سے بات کی اور پھر شادی کی بات آگے بڑھی۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ ’والدین جو اپنی اولاد کے لیے کرتے ہیں بہت بہتر کرتے ہیں اور ایسا ہی ہوا، انہوں نے اپنے والد کی رضا مندی سے شادی کی تھی اور آج وہ بہت خوش ہیں اور فلک شبیر بطور شوہر بہت اچھے انسان ہیں۔‘

تازہ ترین