چیف سیکریٹری پنجاب کی شادی میں ون ڈش، وقت کی پابندی کی ہدایت

November 29, 2021

فائل فوٹو

چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے شادی کی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے شادی کی تقریبات کے حوالے سے ڈویژنل کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

کامران علی افضل نے اس حوالے سے کہا کہ شادی بیاہ میں ون ڈش اور اوقات کی خلاف ورزی برداشت نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق بلاتفریق کارروائی کی جائے، پابندی کا مقصد فضول خرچی کی حوصلہ شکنی اور سادگی کا فروغ ہے۔