کورونا وائرس کی نئی قسم کا نام رکھنے میں ’اومی کرون‘ کا انتخاب کیوں کیا گیا؟

November 29, 2021

فوٹو: سوشل میڈیا

عالمگیر وبا کورونا وائرس سال 2019 کے آخر میں جب پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے آیا تو اس کے بعد سے اس کی متعدد اقسام بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون اس وقت اس وبا کی تازہ تلاش ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجانے والے اس وائرس کا نام اومی کروپ یونانی حروف تہجی کے 15ویں لفظ پر رکھا گیا ہے جو اومی کرون ہے۔

اس سے قبل دیگر وائرسز کے نام یونانی حروفِ تہجی کے ابتدائی 12 حروف پر رکھے گئے ہیں تاہم اس وائرس کے نام کے لیے 13 اور 14 کے بجائے 15ویں کا انتخاب کیا گیا۔

یونانی حروف تہجی - فوٹو: ٹوئٹر

یونانی حروف تہجی میں 13واں حرف Nu ہے جسے New کے تلفظ کے ساتھ پڑھا جائے گا۔

اسی طرح اس کا 14واں حرف Xi ہے جس کا تلفظ تو زی ہے لیکن یہ چینی صدر کے نام شی جن پنگ (Xi Jinping) میں آتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اومی کرون کے نام کے لیے 15ویں لفظ (O) یعنی اومی کرون کا انتخاب کیا گیا۔

اس بات کی تصدیق برطانوی صحافی پال نوکی نے اپنے ٹوئٹ میں کی۔

انہوں نے لکھا کہ ڈبلیو ایچ او ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یونانی حروف تجہجی کے Nu اور Xi کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ہے تاکہ New اور Xi کی الجھن سے بچا جاسکے۔