برٹش ایئرویز کی ہانگ کانگ کے لیے پروازیں معطل

November 29, 2021

برٹش ایئرویز نے ہانگ کانگ کے لیے پروازیں معطل کردیں۔ لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برٹش ایئرویز نے عملے کے رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پروازیں معطل کیں۔

اس حوالے سے برٹش ایئرویز کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں آئسولیشن میں موجود عملے سے تعاون کررہے ہیں۔

ایئرلائن کے مطابق ہانگ کانگ کے لیے پروازوں کو عارضی طور پر معطل کیا ہے اور ہانگ کانگ کے روٹ کے لیے آپریشنل ضروریات کا جائزہ لیں گے۔