ای سی او کا باہمی تجا رتی حجم انکی کل تجارت کا صرف 8 فیصد، ناصر مگوں

November 30, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کہاہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے 10 ملکی اتحاد کے ما بین باہمی تجا رت انکی کل تجا رتی حجم کا صرف 8 فیصد ہے،جو کہ قابل اطمینان نہیں جبکہ دنیا بھر میں جغرافیائی طور پر ملحق ممالک اور علاقائی اتحادوں کے درمیان سرحدی اور زمینی تجارت کا حصہ 70 فیصد یا اس سے بھی زائد ہوتا ہے۔ یہ بات انہو ں نے چوتھے ای سی او بزنس فورم سے اپنےباضابطہ خطاب میںکہی جس میں اپنے اپنے ممالک کے قومی سطح کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (CCIs) کے تمام 10 ملکوں کے صدور نے شرکت کی۔