احساس غربت سروے مکمل، 3 ماہ میں ڈیٹا کو حتمی شکل دیکر نئی فہرست جاری کردی جائیگی

November 30, 2021

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے احساس غربت سروے(قومی سماجی و معاشی رجسٹری ) مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کے ڈیٹا کو تین ماہ میں فائنل کر لیا جائیگاا ور مستحقین کی نئی فہرست جاری کر دی جائیگی، بی آئی ایس پی میں احساس سروے کے ڈی جی نوید اکبر نے بتایا کہ ملک بھر میں احساس غربت سروے کے ڈیٹا کو فائنل کر لیا جائیگا جس کے بعد بی آئی ایس پی کی فہرست میں شامل بہت سےغیر مستحقین نکل جائینگے جبکہ نئے مستحق افراد کو فہرست میں شامل کیا جائیگا جن سہ ماہی بنیادوں پر بی آئی ایس پی وظیفہ دیا جائیگا، ہرتین سال بعد فہرست کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور مستحقین سے ڈیٹا طلب کیا جائے گاجس کی بنیاد پر فہرست اپ ڈیٹ ہوگی ، احساس سروے کے تحت غربت کا زیادہ سے زیادہ سکور 16.17فیصد رکھاگیا ہے اور اس سکور پر پورا اترنے والے تمام مستحقین کو بی آئی ایس پی کا وظیفہ جاری رہیگا، انہوں نے کہا کہ اب احساس کفالت پروگرام کے تحت سہ ماہی بنیادوں پر تقریباً10ہزار روپے فی کس امداد فراہم کی جارہی ہےجبکہ احساس راشن پروگرام کے تحت دو کروڑ خاندانوں کو آٹا ، چینی اور دالیں سبسڈی پر فراہم کی جائیں گی اس حوالے سے پروگرام کو فائنل کر لیا گیا ہےا ور اس پر بہت جلد عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔