کنزیومر کورٹ جج سے بدتمیزی، AC DC منڈی بہاءالدین کی سزائیں معطل

November 30, 2021

لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے کنزیومر کورٹ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کو تین ماہ قید کی سزا کا حکم معطل کر دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پرکیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بہتر طریقہ یہ ہوتا ہےاگر متاثرہ پارٹی مطمئن نہ ہو تو عدالت کے دائرہ اختیار کو اگلے فورم پر چیلنج کرے۔