پنجاب آرٹس کونسل میں مصوری کی نمائش

December 01, 2021

راولپنڈی ( خصو صی رپورٹر ) پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام ’ جستجو‘ کے عنوان سے مشترکہ مصوری کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نائب صدر راولپنڈی چیمبر آف کا مرس طلعت محمود اعوان نے نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش میں خرم شہباز بابری، عظیم اقبال، محمد یونس رومی، عمران سومرو،وحید حان، شاہ نواز انصاری،عامر نظیر رانجھا،اقراء قربان، شمسہ کنول،واجد علی، شگفتہ یسین،نا صر رحمان، ڈاکٹر نبیلہ فریال سمیت متعدد فنکارو ں کا کام نمائش میں رکھا گیا ہے۔