کترینہ اور وکی کوشل کی شادی پر ’اومی کرون‘ کا سایہ پڑ گیا

December 01, 2021

— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی تقریب پر کورونا وائرس کے نئے جنوبی افریقی ویریئنٹ اومی کرون کا سایہ پڑ گیا جس کی وجہ سے مہمانوں کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ جوڑی نے مہمانوں کی نئی فہرست مرتب کر لی ہےجس میں اب کترینہ کیف کے پرانے دوست سلمان خان کا نام بھی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔

دونوں کی شادی کی تقریب بھارتی ریاست راجستھان کے مہنگے ترین ریزورٹ میں ہوگی جب کہ ولیمہ ممبئی میں منعقد ہوگا جس کے دعوت نامے بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکام کو خدشہ ہے کہ نیا کورونا ویریئنٹ’اومی کرون‘ ملک میں تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسی خدشے کی بنیاد پر شادی میں مدعو ہائی پروفائل مہمانوں کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

وکی اور کترینہ کی شادی میں کرن جوہر، فرح خان، زویا اختر اور ہدایت کار ششانک کھیتان کا نام بھی مہمانوں کی فہرست میں شامل ہے جب کہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھی شادی میں شرکت کریں گے۔