اومی کرون سے متاثرہ دوسرے شخص کی تصدیق کے بعد جاپان میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندیاں مزید سخت

December 01, 2021

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ جاپان میں اومی کرون کے دوسرے متاثرہ شخص کی تصدیق ہوئی ہے۔

ٹوکیو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر جاپانی حکومت نے غیرملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندیاں مزید سخت کردیں۔

دوسری جانب خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ جاپانی حکومت نے 10 افریقی ممالک سے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ان سفری پابندیوں کا اطلاق جمعرات سے ہوگا۔