اجے سے ملاقات سے قبل سوچ رکھا تھا کہ کبھی شادی نہیں کرونگی، کاجول

December 01, 2021

فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ شادی کرنے کے تصور کے خلاف تھیں لیکن جب انکی اجے دیو گن سے ملاقات ہوئی تو انہیں اپنا یہ خیال بدلنا پڑا۔

کاجول نے انکشاف کیا کہ وہ اجے کی عاجزی، احترام کرنے اور احساس ذمہ داری کے وصف سے خاصی متاثر ہوئیں اور یہی چیزیں انہیں اچھی لگیں۔

اداکارہ نے ان خیالات کا اظہار بالی ووڈ کی سابق اداکارہ اور موجودہ مصنفہ اور پروگرام ٹویک انڈیا کی ٹوئینکل کھنہ سے گفتگو کے دوران کیا۔

کاجول کا کہنا تھا کہ وہ اس قسم کی شخصیت کی مالک تھیں جس نے یہ سوچ رکھا تھا کہ وہ کبھی شادی نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں ہمیشہ یہ محسوس کرتی تھی کہ میں ان میں سے ہوں جسے کوئی سر پر بندوق رکھ کر کہے کہ شادی کرو ورنہ سر پر گولی ماردی جائے گی،لیکن جب میری اجے دیوگن سے ملاقات ہوئی تو مجھے لگا کہ اجے نے مجھے ایک ذہنی استحکام دیا ہے۔‘

کاجول کا کہنا تھا کہ اس وقت مجھے پتہ چلا کہ یہ وہ ہے جس پر میں یقین رکھتی ہوں، مجھے یہ حقیقت بھی معلوم تھی کہ اجے مجھے کبھی چھوڑ کر نہیں جائیگا اور نہ میں ایسا کرونگی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی وجہ سے میں نے محسوس کیا کہ مجھے جلد ہی ایک صحیح انسان مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات فلم ہلچل میں کام کے دوران 1995 میں ہوئی، لیکن شادی 24 فروری 1999 میں ہوئی اور ان کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔