طلاق کی خبروں کے بعد پریانکا نے شادی کی سالگرہ کیسے منائی؟

December 02, 2021

عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نِک جونس نے اپنی شادی کی تیسری سالگرہ منالی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی کی تیسری سالگرہ کے جشن کی ایک تصویر شیئر کی۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں کچھ موم بتیاں رکھی ہوئی ہیں اور ساتھ ہی ایک کارڈ بھی موجود ہے جس پر انگریزی زبان میں ’Married You‘ درج ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں نِک جونس کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ’خواب جینا۔‘

دوسری جانب نِک جونس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پریانکا چوپڑا کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔


نِک جونس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’تین سال۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے وضاحت فراہم کیے بغیر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

اس کے بعد پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے بیٹی کی طلاق کی خبروں پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ سب بکواس ہے، افواہیں مت پھیلائیں۔‘

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو ہندو اور 2 دسمبر کو عیسائی طرزِ سے شادی کی تھی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا نے نک سے اس وقت ملاقات کی تھی جب وہ ہالی ووڈ شوز اور فلموں میں اداکاری کے لیے امریکا گئی تھیں۔