ماورہ حسین کے شوبز کیریئر پر مبنی ویڈیو

December 02, 2021

پاکستان کی ہردلعزیز اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے شوبز کیریئر پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

ماورہ حسین کے شوبز انڈسٹری میں 10 سال مکمل ہونے پر ان کے ایک مداح نے اداکارہ کے شوبز کیرئیر پر ایک خصوصی ویڈیو بنائی ہے۔

اداکارہ نے یہ خصوصی ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ آؤ ستارے سفر کے دیکھتے ہیں‘۔


اس ویڈیو میں ماورہ حسین کے 10 سال کے سفر کے دوران ریلیز ہونے والے تمام ڈراموں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔

جبکہ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مشہور شاعر احمد فراز کی غزل’سناہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں‘ کو انتہائی خوبصورت آواز میں شامل کیا گیاہے۔

ماورہ حسین نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداح کا نام ظاہر کیے بغیر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

خیال رہے کے دو روز قبل ماورہ حسین نے اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے کیرئیر کے سب سےپہلےڈرامے کی ویڈیوکلپ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’نومبر 2011 میں انہوں نے اپنا سب سے پہلا ڈرامہ شوٹ کروایا تھا‘۔

انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’ 10 سال میں تقریباً 25 پروجیکٹس کرنے بعد وہ اپنے تمام مداحوں کی شکر گزارہیں‘۔