منشیات فروش،بھکاری،تیز رفتاری پر ڈرائیوروں سمیت 39 گرفتار

December 03, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) شراب کے نشے میں غل غپاڑہ کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ منشیات فروشی کے الزام میں پولیس نے17افراد کو گرفتار کر کےمقدمات درج کرلئے ۔چہلیک پولیس نے ذوالفقار مسیح سے36بوتل شراب،قطب پورپولیس نے ملزم سلیم سے 7لیٹر شراب،ملزم راشدسے1100گرام چرس،ممتازآبادپولیس نے ملزم ندیم سے30لیٹرشراب،ملزم ندیم سے 20 لیٹر شراب،ملزم اللہ رکھا سے20لیٹر شراب،بی زیڈ پولیس نے ملزم غلام زین سے350گرام چرس،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم زبیرسے5لیٹر شراب،دولت گیٹ پولیس نے ملزم اقبال سے 10 لیٹر شراب،کپ پولیس نے ملزم مبشرسے220گرام چرس،ملزم محمد علی سے 10 لیٹر شراب، مخدوم رشید پولیس نے ملزم جاوید سے 10لیٹرشراب،30لیٹرلہن ،راجہ رام پولیس نے ملزم ظہوراحمد سے 20 لیٹر شراب، سٹی شجاعبادپولیس نےملزم اکبرسے240گرام چرس،ملزم محمد اکبرسے240گرام چرس برآمد کر لی۔ فضائی آلودگی کاباعث بننے والی فیکٹری مالکان،بھٹہ خشت کے خلاف مختلف تھانوں میں 31 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افرادکے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ پولیس نے مختلف واقعات میں بھیک مانگنے اور تیز رفتاری کے الزام میں 22افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے۔ لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں پولیس نےآٹھ افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ بوگس چیک دینے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔فرٹیلائزر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔