نشترہسپتال: وارڈ 9 کی ہیڈ نرس کیخلاف شکایات کی تحقیقات کا حکم

December 03, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال انتظامیہ نے وارڈ 9 کی ہیڈ نرس کےخلاف شکایات کی تحقیقات کے لئے انکوائری کا حکم دیدیا، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ انکوائری کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ہیڈنرس پر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے سامان کی خورد برد میں ملوث ہونے اور نچلے عملہ پر دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔