اضلاعی فنڈز تقسیم کیس، اٹارنی جنرل سمیت تمام ایڈوکیٹ جنرلز کو نوٹسز

December 04, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے صوبائی حکومتوں کی جانب سے اضلاع کو فنڈز کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سمیت تمام ایڈوکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں قائم تین رکنی بینچ نے جمعہ کے روز سابق صوبائی وزیر منور احمد کی درخواست کی سماعت کی تو جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ فنڈز اضلاع کو تقسیم نہیں کر رہا تو نیشنل اکنامکس کونسل سے رجوع کریں، عدالت نے آئینی درخواست کو آئین کے تناظر میں دیکھنا ہے، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ صوبوں سے اضلاع کو رقم کی تقسیم کا کوئی فارمولا موجود نہیں ہے ۔