لڑکی نے محبت سے مجبور ہوکر کراچی کے معذور نوجوان سے شادی کرلی

December 04, 2021

لاہور(آئی ا ین پی ) بائیس سالہ نوجوان لڑکی نے محبت سے مجبور ہو کر معذورنوجوان سے شادی کرلی۔ دن رات شوہرکی خدمت اوردیکھ بھال کے ساتھ ساتھ گھرکاچولہاجلانے کے لئے کپڑوں کی سلائی کرتی ہیں، شوہر کاسہارا بننے والی صائمہ رئیس کوامیدہے کہ ان کے شوہرایک دن پھرسے اپنے پائوں پرکھڑے ہوسکیں گے اوران کے گھرکی خوشیاں لوٹ آئیں گی صائمہ رئیس کاتعلق پنجاب کے علاقے بورے والاسے ہے، چار سال قبل اس نے اپنے پھوپھوزادرئیس سے پسند کی شادی کی تھی اوراب ان کی دوسال کی ایک بیٹی ہے۔ صائمہ کے مطابق دونوں ایک ،دوسرے کوپسندکرتے تھے مگرشادی سے کچھ عرصہ قبل رئیس شہبازکوٹائیفائیڈبخارہوا اورپھران کے پٹھے کمزورہوناشروع ہوگئے ،رئیس بیماری کی وجہ سے بستر پرآلگااورنوکری بھی چھوٹ گئی۔