خاتون سے مبینہ تعلق، پیرس کے آرچ بشپ کا استعفیٰ منظور

December 04, 2021

پوپ فرانسس نے پیرس کے آرچ بشپ کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ آرچ بشپ مشعل اوپتی نے 2012 میں ایک خاتون کے ساتھ ’’مبہم‘‘ تعلقات کا اعتراف کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آرچ بشپ مشعل اوپتی نے پوپ فرانسس کو خط بھیجا تھا جس میں انہوں نے مستعفی ہونے کی رضامندی ظاہر کی تھی۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرانس میں 70 سالوں کے دوران 3 ہزار پادری جنسی زیادتیوں میں ملوث رہے ہیں۔